بنگلہ دیش پاکستان میں ہونے والے سارک اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا

ڈھاکہ: ہندوستان کے اس اعلان کے بعد کی سرحد پار سے خطہ میں دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی جنوب ایشیائی انجمن برائے علاقائی تعاون ( سارک) اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں نومبر میں ہونے والے سارک اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔
بدھ کے روز بنگلہ دیش کے نائب وزیر خارجہ شہریار عالم نے باقاعدہ ایک پیغام کے توسط سے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش سارک اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔اس کے لیے یہ عذر پیش کیا گیا ہے کہ چونکہ ایک ملک کا بنگلہ دیش کے داخلی امور میں مداخلت کرنا بڑھتا ہی جارہا ہے اس لیے وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
اگرچہ بنگلہ دیش نے اس ضمن میں کسی ملک کا نام نہیں لیا ہے لیکن ماضی میں وہ جنگی جرائم کے مجرم پائے جانے والے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسی دیے جانے پر احتجاج کرنے پر پاکستان پر مداخلت کا الزام لگاتا رہا ہے ۔ دوسری جانب معتبر ذرائع سے علم ہوا ہے کہ بھوٹان اور افغانستان بھی کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh pulls out of saarc summit as tensions rise in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply