بنگلہ دیش میں روہنگیامسلمانوں کے لیے مزید پناہ گزیں کیمپ بنانے کی تیاری

ڈھاکہ: میانمار کی رخائن ریاست میں تشدد کے بعد اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگنے والے ہزاروں روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں ضلع میں مزید کیمپ بنانے کی تیاری ہورہی ہے۔ کاکس بازار ضلع کے ترجمان نے کہا، “اس وقت پناہ گزین جہاں بھی ہیں وہاں رہ سکتے ہیں۔ ہم جلد انکی قانونی دستاویزات سے متعلق عمل شروع کریں گے، پناہ گزینوں کو وہاں لے جایا جائے گا۔ ” انہوں نے کہا کہ بالوکھلی میں کیمپ کی تعمیر کا کام حتمی مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یہاں آئے تقریبا 1.5 لاکھ روہنگیاپناہ گزینوں کے فوٹو اور انگلیوں کے پرنٹ لینے کا عمل جلد ہی شروع ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh prepares more camps for rohingya refugees in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply