جمیعة المجاہدین بنگلہ دیش کا سربراہ پولس کی گولی سے ہلاک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش پولس نے منگل کے روز کہاکہ اس نے سیکولر سماجی کارکنوں کو قتل اور ایک کیفے کے جس میں22افراد مارے گئے تھے، محاصرہ پر اکسانے کے ذمہ دارانتہاپسند گروپ جمیعة المجاہدین بنگلہ دیش(جے ایم بی) کے سربراہ کو ہلاک کر دیا۔

پولس ترجمان سوناتن چکرورتی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی خطرناک اسلامی تنظیم کے امیر بتائے جانے والے خورشید عالم شیو گنج میں منگل کے روز مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اسپتال پہنچائے جانے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔پولس نے بتایا کہ جمیعة المجاہدین بنگلہ دیش کے سابق کمانڈر شیخ عبد الرحمٰن اور پانچ دیگر سربراہوں کو مارچ2007میں پھانسی دیے جانے کے بعد جے ایم بی کے کمزور پڑجانے کے بعد عالم ابھرا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh police say top islamic extremist shot dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply