بنگلہ دیش پولیس کے ساتھ تصادم میں دو دہشت گردہلاک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آج پولیس کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ ان دہشت گردوں میں ایک وہ اہم مشتبہ بھی تھا جس نے گزشتہ سال ایک کیفے ریستوران میں 20 یرغمالیوں کو جن میں زیادہ ترزیادہ تر غیر ملکی تھے، کو ہلاک کر دیا تھا۔
ڈھاکہ کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے سربراہ منیر الاسلام نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت نورالاسلام مرجان (30) اور صدام حسین (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ نورالاسلام، جماعت الحق-
مجاہدین بنگلہ دیش گروہ کا کمانڈر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال جولائی میں ریستوران پر ہونے والے حملے میں نورالاسلام پولیس کی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا۔ دوسرا دہشت گرد صدام حسین ملک کے شمالی علاقے میں قتل کی کئی وارداتوںمیں ملوث تھا جن میں ایک جاپانی شہری کو بھی اس نے قتل کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh police kill two terrorists involved in cafe massacre in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply