میانمار سے آنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے ٹرمپ سے مدد کی امید رکھنا عبث ہے: شیخ حسینہ

نیویارک: (رائٹر) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ انہوں نے پیر کے روز امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے پر بات کی، لیکن انہہں پناہ گزینوں کی مدد کے لئے ان سے کوئی توقع نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے پناہ گزینوں پر اپنی رائے واضح کردی ہے۔ محترمہ شیخ حسینہ نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے اقوام متحدہ کی اصلاحات کے لئے منعقدہ پروگرام کے بعد جب وہ رخصت ہونے لگے تو انہوں نے مسٹر ٹرمپ کو چند منٹ کے لئے روکا ، تو انہوں نے صرف یہ پوچھا کہ بنگلہ دیش کیسا ہے؟ میں نے کہا کہ بہت اچھا ہے، ہمیں میانمار سے آنے والے پناہ گزینوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے لیکن مسٹر ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک میں ہیں، جہاں وہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے جمعرات کو خطاب کرنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں پر مسٹر ٹرمپ کا موقف واضح ہے، اس لئے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے ان سے مدد مانگنا مناسب نہیں ہے۔ دریں اثنا وہائٹ ہاو¿س کے ایک سینئر افسر نے محترمہ شیخ حسینہ اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان ہونے والے گفتگو سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگر یہ مسئلہ ان کے سامنے اٹھایا جاتا ہے، تو یقینا وہ اس میں شامل ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh pm sheikh hasina says expects no help from donald trump on rohingyas fleeing myanmar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply