شیخ حسینہ کی ہیٹ ٹرک اورکرکٹ کپتان مشرف مرتضیٰ کی شاندار جیت

ڈھاکہ : وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کر کے شیخ حسینہ کو ایکبار پھر مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہونے کا موقع دے دیا ۔ اس کے ساتھ ہی شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کی سیاسی تاریخ میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پرفائز ہونے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی وزیر اعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا۔عوامی لیگ کی شاندار کامیابی میں اس وقت چار چاند لگ گئے جب ملک کے ہر دلعزیز کرکٹ کھلاڑی اور ون ڈے میچز کے کپتان مشرف مرتضیٰ بھی نریل 2-حلقہ میں96فیصد ووٹ لے کر کر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ عوامی لیگ کے امیدوار کے طو ر پر الیکشن لڑنے والے مشرف مرتضیٰ کو 2لاکھ74ہزار 418ووٹ ملے جبکہ ان کے قریبی حریف جاتیہ اویکیا فرنٹ کے اے زیڈ ایم فرید الزماں محض8ہزار6ووٹ ہی لے پائے۔عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد کی بے مثال کامیابی کے باعث پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کا وجود آٹے میں نمک کے برابر ہوجانے پرتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں جمہوریت کے مستقبل پر سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ملک کے الیکشن کمیشن نے بھی پارلیمانی انتخابات میںعوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد کی جیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیش کی 300رکنی پارلیمنٹ کے لیے 298سیٹوں پر انتخابات ہوئے جن میںسے حزب اختلاف بمشکل تمام11سیٹیں ہی جیت سکی ۔جبکہ عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے287سیٹوں پر قبضہ کیا۔2014میں انتخابات کا بائکاٹ کرنے کے بعد اس بار اپنی قسمت آزمانے والی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی) محض6سیٹیںہی جیت سکی۔حسینہ کی جیت سے بنگلہ دیش پر گذشتہ دس سال سے چل رہی ان کی حکمرانی کو مزید استحکام مل گیا۔شیخ حسینہ کو جہاں ملک کی معیشت سدھارنے اور ملک کوترقی کی راہ پر ڈالنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے تو دوسری جانب ان پر حقوق انسانی کی پامالی ،میڈیا کا گلا گھوٹنے اور اختلاف رائے کو سختی سے کچل دینے کا الزام بھی عائد کیاجاتاہے۔لیکن شیخ حسینہ ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہیں۔پارٹی لیڈروں کاکہنا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی پہلی اہم ذمہ داری چین کے بعد دنیاکی سب سے بڑی کپڑا صنعت کے ملازمین کی کم ا زکم اجرت میں اضافہ کرنے کی ہو سکتی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh pm sheikh hasina and mashrafe mortaza register landslide win in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.