بنگلہ دیش میں اپوزیشن لیڈر ہندوستان میں اسرائیلی افسر سے ملاقا ت کرنے کے الزام میں گرفتار

ڈھاکہ:ایک سرکاری اہلکار کے مطابق بنگلہ دیش پولس نے ملک کی سب سے بڑی حزب اختلاف بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے جائنٹ سکریٹری جنرل اسلم چودھری کو گرفتار کر لیا۔
ان کو ایک مقامی میڈیا کی اس خبر کے بعد کہ انہوں نے اسی سال مارچ میں ہندوستان میں حکومت اسرائیل کے ایک مشیر سے ملاقات کی تھی اتوار کو گرفتار کیا گیا۔ پولس کمشنر عبد الباطن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے اسلم چودھری کو بیرون ملک اسرائیلی سیاست داں سے ملاقات کر کے حکومت کے خلاف سازشیں رچنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
´ڈھاکہ پولس کے ترجمان حسین سوردار نے کہا کہ افسران ان کے خلاف مجرمانہ سازش رچنے کا ایک کیس داخل کر نے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh opposition official arrested for plotting with israeli in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply