بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے35ہلاک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عذاب الٰہی کے مصداق کئی روز کی چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کے بعد ڈھاکہ اور ملک کے مختلف حصوں میں طوفان بادو باراں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم35افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں بچے و عورتیں بھی شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ڈھاکہ اور 14 اضلاع طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔ آسمانی بجلی نے شمال مغربی پابنا میں8، سراج گنج اور راج شاہی میں پانچ پانچ ، کشور گنج برہمن باڑھئیامیں چار چار افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔ڈھاکہ میں اچانک گرج چمک کے ساتھگرنے والی آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک میدان میں فٹبال کھیل رہے انجینیرنگ کے دو طلبا ہلاک ہو گئے۔
ملک کے دیگر حصوں سے مزید 7افراد کے ہلاک ہونے کی خبر آئی ہے۔ہلاک شدگان میں ایک بڑی تعداد بچوں کی ہے جو بارش کے دوران کھلے میدان میں دوڑتے پھر رہے تھے۔لیکن اکثریت ان مر د و خواتین کاشتکاروں کی ہے جواپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh lightning death toll rises to 35 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply