بنگلہ دیش میں دو ہندو اساتذہ کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے قید

ڈھاکہ: ایک مقامی عدالت نے جنوبی بنگلہ دیش میں دو ٹیچرز کو اسلام اور حضور پاک ﷺ کی شان میں توہین آمیز کلمات استعمال کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا۔ مجسٹریٹ انور پرویز نے ایسوسی ایٹد پریس کو بتایا کہ یہ مقدمہ اس وقت شروع ہوا جب باگیر ہاٹ ضلع کے ہیجلا ہائی اسکول کے کچھ طلبا نے شکایت کی کہ اتوار کو سائنس کے ایک استاد نے کہا تھا کہ قرآن شریف کلام اللہ نہیں ہے اور کوئی جنت نہیں ہے۔ پرویز نے مزید کہا کہ طلبا، والدین اور گاو¿ں والوں پر مشتمل ایک مجمع نے ہندو فرقہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو لاٹھی بلموں سے حملہ کر دیا ۔ان ٹیچروں نے بھاگ کر خود کوایک کمرے میں مقفل کر کے اپنی جان بچائی اور جب تک پولس وہاں نہیں آگئی انہوں نے کمرے کا دروازہ نہیں کھولا۔مجسٹریٹ نے کہا کہ اسسٹنٹ ٹیچر نے توہین مذہب کا اعتراف جرم کر لیا اور اسے اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر دونوں کو چھ ماہ کی سزائے قید سنادی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh jails two hindu teachers for insulting islam in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply