جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے لیڈر اسد الاسلام کو پھانسی چڑھا دیا گیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں جیل حکام کے مطابق کہ ایک مسلم انتہا پسند کو ، جسے دو ججوں کو ہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، پھانسی دے دی گئی ۔ پولس حکام کے مطابق 42 سالہ اسد الاسلام کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے لیڈر تھے۔ ان کو 2005 میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت کی سنائی گئی تھی۔
2005 کے اس واقعہ میں دو ججوں کی موت ہوگئی تھی۔ کھلنا کے پولس کمشنر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اسد الاسلام کو پیر کی صبح ساڑھے چار بجے پھانسی دی گئی۔ سزائے موت کے خلاف اسد کی اپیل سپریم کورٹ نے اس سال اگست میں خارج کردی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسد نے صدر سے معافی کی درخواست کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اسد الاسلام جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے سات سینئر لیڈروں میں سے ایک تھے جن کو 2005 کے بم دھماکے میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اس کارروائی میں ملوث چھ افراد کو مارچ 2007 میں فوجی حکومت کے دور میںپھانسی دے دی گئی تھی۔ اسد کو جولائی 2007 میں حراست میں لیا گیاتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh hangs islamist extremist leader over 2005 blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply