بنگلہ دیش میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاک شدگان کی تعداد 170ہو گئی،ہزاروں بے گھر

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شدید بارشوں،سیلاب اور چٹانیں گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 170ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروںافراد گھروں سے محروم ہوکر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔بنگلہ دیشی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف سیکرٹری شاہ کمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت 5 ہزار پناہ گزین افراد کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔
جبکہ پولیس ترجمان نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جو علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، وہاں سے 116 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دوسری طرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پناہ گزینوں کیلئے مزید نئے کیمپ کھول دیئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh floods death toll exceeds 170 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply