بنگلہ دیش کشتی حادثہ میں ہلاک شدگان میں سے18 کی لاشیں بر آمد

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع باری سال میں کھچا کھچ بھری کشتی پلٹنے کے حادثہ کے بعد جائے وقوعہ پہنچنے والی پولیس نے بتایا جمعرات کو بنگلہ دیش کے راحت اور بچاؤ عملے نے اس پرسوار 18افراد کی لاشیں بر آمد کی ہیں۔
بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے کے اکثر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد اکثر سیکڑوں تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ان واقعات کے پیش آنے کا عام طور پر سبب کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کر لینا ہونا ہے۔تا ہم حکومت سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے اور ضابطوں کو بھی مزید سخت بنایا جارہا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh finds 18 bodies after ferry capsizes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply