طلبا کے مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن سسٹم ختم

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں مخصوص گروپوں کے لیے ملازمتوں میں ریزرویشن کے خلاف ملک گیر پیمانے پر طلبا کے مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ نے سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈھاکہ میں طلبا نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں کی ناکہ بندی کی جس سے زبردست ٹریفک جام ہو گیا۔ڈھاکہ یونیورسٹی پر جہاں حال ہی میں ہوئے تصادموں میںآنسو گیس اور ربر کی گولیوں سے100سے زائد طلبا زخمی ہو گئے پولس تعینات کر دی گئی۔
وزیر اعظم نے تجویز کیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم ختم کر دیا جائے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ طلبا سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن نہیں چاہتے اس لیے کوٹہ سسٹم ختم کردیا جائے گا۔تاہم وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت معذور اور پسماندہ نسلی اقلیت کے لیے ملازمتوں کا خصوصی بندوبست کر سکتی ہے۔
ان مظاہروں پر شدید برہم نظر آنے والی وزیر اعظم نے کہا بہت مظاہرے ہو چکے۔اب گھروں کو واپس چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں میں کلاسیں اور امتحانات ملتوی ہو گئے جبکہ احتجاجوں نے عام آدمی کو شدید دشواریوں سے دوچار کر دیا جس کے و ہ مستحق نہیں تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh ends reservation system in govt jobs amid mounting protests in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment