بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں اور تودے کھسکنے سے درجنوںہلاک

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی پہاڑی اضلاع میں آج تیز بارش کے بعد چٹانیں کھسکنے سے کم از کم 65 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس افسر رفیق اللہ نے بتایا کہ چٹانیں کھسکنے سے ایک گاؤں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک اور گاؤں میں آٹھ اور دوسرے گاؤں میں بھی آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی یہ تعداد مکمل طور پر موصول نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچاؤعملہ راحت اور بچاؤکے کام میں مصروف ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ واضح ر ہے کہ 2007 میں چٹاگانگ میں بڑے پیمانہ پر چٹانیں کھسکنے سے 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گھنی آبادی والا ملک بنگلہ دیش میں برسات کے موسم میں طوفان، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh dozens killed as rain triggers landslides in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply