امریکہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی قونصل جنرل گرفتار،ضمانت پر رہا

واشنگٹن:امریکا میں بنگلہ دیش کے ایک اعلیٰ سفارت کار نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام کو ملازم سے زبردستی کام کروانے اور اس پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق نائب قونصل جنرل پر مزدور کو امریکا اسمگل کرنے کا الزام بھی عائد ہے۔ جبکہ عدالت کی جانب سے ملزم کو 50 ہزار مچلکے کے عوض ضمانت دیدی گئی۔
امریکی استغاثہ نے ڈپٹی قونصل جنرل کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیںپندرہ سال کی قید ہوسکتی ہے۔ملزم کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام سال 2012 میں گھر کے کام کیلئے اپنے ایک ہم وطن محمد امین کو امریکا لائے تھے۔
جس کے بعد انہوں نے ملازم محمد امین سے اس کا پاسپورٹ ضبط کرکے کئی کئی گھنٹے بلا معاوضہ کے کام کروایا اور اس کے ساتھ ساتھ ملازم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔دوسری جانب بنگلہ دیشی سفارتخانے نے سفارت کار پر لگائے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh diplomat arrested in new york gets bail in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply