بنگلہ دیش میں غیر ملکیوں کو ہلاک کرنے پر اکسانے والی دہشت گرد تنظیم کاسرغنہ گرفتار

ڈھاکہ:بنگلہ دیش پولس نے غیر ملکی شہریوں کو قتل کرنے کی ترغیب دینے والی دہشت گرد تنظیم کے سر غنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ منیر الاسلام نے آج بتایا کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش ( جے ایم بی) گروپ کے بانی شیخ محمد ابو قاسم کو جمعرات کی شب دارالحکومت ڈھاکہ کے سین پاڑہ علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ابو قاسم کناڈیائی شہری تمیم چودھری اور نور الاسلام کے ساتھ کام کرتا تھا جس کے بارے میں کہا جاتاہے کہگذشتہ سال جولائی میں ڈھاکہ کیفے حملے کے پس پشت اسی کا دماغ کارفرما تھا۔
اس حملے میں 22 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا جن میں زیادہ تر غیر ملکی شہری تھے۔ مسٹر منیر الاسلام نے کہاکہ “انٹیلی جنس ذرائع سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ہمارے سکیورٹی دستے نے اس کو سین پاڑہ علاقے سے گرفتار کر لیا۔ وہ وہاں روپے وصول کرنے جا رہا تھا”۔ پولس کے مطابق اس نے کئی جہادی کتابیں لکھی ہیں اور وہ شمالی بنگلہ دیش کے ایک مذہبی اسکول کا سربراہ بھی ہے جس میں وہ اپنے حامیوں کو شدت پسند نظریہ کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے حامی غیر ملکی شہریوں کو قتل کرتے ہیں۔ ہم نے اسے پہلے بھی پکڑنا چاہتے تھے لیکن ہر بار وہ فرار ہو جاتا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh arrests islamist militant who urged killing of foreigners in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply