بنگلہ دیش میں ایک پروفیسر کے قتل کے الزام میں اسلام پسند بنیاد پرست گرفتار

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں آزاد خیال شخصیات و سماجی کارکنوں اور دیگر اقلیتوں پر جان لیوا حملوں کے روز افزوں بڑھتے واقعات کے درمیان بنگلہ دیش پولس نے ایک اسلام پسند بنیاد پرست کو ایک پروفیسر کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
گذشتہ ماہ اپریل میں راج شاہی یونیورسٹی کے انگلش زبان کے پروفیسر 58سالہ رضاءالکریم صدیقی کو اس وقت ہلاک کر کے سر قلم کر دیا گیا تھا جب وہ یونیورسٹی جا رہے تھے۔دولت اسلامیہ فی العراق و الشام نے پروفیسر کے قتل کی ذمہ داری یہ کہتے ہوئے لی تھی کہ وہ چونکہ مرتد تھا اس لیے اس کو ہلاک کر دیاگیا۔
راج شاہی شہر پولس کے سربراہ محمد شمس الدین نے کہا کہ پولس نے ایک کالعدم مقامی تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ایک کارکن کو گرفتار کر لیاہے۔واضح رہے کہ16کروڑ کی آبادی والے اس مسلم اکثریت والے ملک میں گذشتہ ایک سال سے آزاد خیال مضمون نگاروں ، دانشوروں، ماہرین تعلیم اور مذہبئی اقلیتوںکو کافر کہہ کر ان پر جان لیوا حملوں کاایسا سلسلہ شروع ہوا ہے کہ تھمنے میں نہیں آرہا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh arrests islamist militant over killing of professor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply