بنگلہ دیش میں نئے سال پر دہشت گردانہ حملہ کی سازش رچنے کے الزام میں پانچ گرفتار

ڈھاکہ: بنگلہ دیش پولس نے نئے سال کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے والے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ پانچوں گرفتار دہشت گرد جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستگی رکھتے ہیں۔
دہشت گردوں کی اسی تنظیم نے گزشتہ جولائی میں ڈھاکہ کے ایک کیفے پر بھی حملہ کیا تھا جس میں 22 افراد کی موت ہو گئی تھی۔مرنے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی شہری تھے۔ پولس کی انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ ممثل اسلام نے پریس کانفرنس میں پانچوں دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دی۔
ان کے پاس سے 60 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی پایا گیا برآمد کئے گئے ہیں۔ پولس سربراہ نے یہ نہیں بتایا کہ دہشت گرد کس جگہ پر حملہ کرنے والے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh arrests 5 suspected militants plotting new year attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply