بنکاک کے ایک اسپتال میں دھماکہ ،24زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں تھائی لینڈ میں فوجی اقتدار کی تیسری سالگرہ کے موقع پر شہر کے ایک ملٹری اسپتال میں بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 24 افراد زخمی ہوگئے۔ فارمانگ کٹکالو اسپتال میں ہوئے اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ہے۔ یہ اسپتال سبکدوش فوجی افسران میں کافی مقبول ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ ایک بم دھماکہ تھا۔ ہمیں بم میں استعمال کئے اشیاءکے ٹکڑے ملے ہیں۔ حکام کلوز سرکٹ کیمرے سے لی گئی تصویروں کے فوٹیج کا معائنہ کررہے ہیں۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس دھماکہ میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ تھائی فوج نے 22مئی2014 کو تھائی لینڈ کا قتدار سنبھالاتھا۔

Title: bangkok hospital bombing wounds 24 on anniversary of thai coup | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply