بان کیمون نے کشمیر کے حالات پر اظہار تشویش کیا

نئی دہلی: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے واقعہ کے بعد جموں کشمیر میں موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔
اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیفنی دجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کے سلسلے میں فکر مند ہے لیکن اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس معاملے کو نہیں اٹھایا ہے۔
وہ پوری دنیا کے کئی دیگر نازک حالات پر مسائل کو نہیں اٹھاتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ انہیں نظر انداز کر رہے ہیں۔ محترمہ دجارک ایک پاکستانی نامہ نگار کے اس سوال کا جواب دے رہی تھیں کہ بان کی مون نے کشمیر کے مسئلے کو بائی پاس کر دیا ہے اور کل میڈیا کے ساتھ بات چیت میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ban kimoon cocerned over tensions in kashmir in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply