یو این کےسابق جنرل سکریٹری بان کیمون کے رشتہ داروں پر بدعنوانی کے الزام

نیویارک: اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کیمون کے رشتہ داروں پر ویتنام میں ایک عمارت کی فروخت معاملے میں مبینہ طور پر 800 ملین ڈالر کی ہیراپھیری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
نیویارک ریئل اسٹیٹ کے دلال جو ہنون ڈینس بان اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون کے بھتیجے ہیں جبکہ جوہنون کے والد بان کی سینگ جنوبی کوریا کنسٹرکشن فرم کنگنیم انٹرپرائزز لمیٹڈ کے سینئر مشیر ہیں اور بان کیمون کے چھوٹے بھائی ہیں۔
آج مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں پیش ہونے والے مون کے رشتہ داروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک امریکی نژاد بچولیے کے توسط سے ایک حکومتی اہلکار کو ان کے بلڈنگ پراجکٹ کے لیے سرکاری فنڈ استعمال کرنے کے لیے رشوت دی تھی۔ پرازیکیوٹر نے ان دونوں پر 800 ملین ڈالر کا ہیری پھیری کا الزام عائد کیاہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ban ki moons brother and nephew charged with bribery in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply