ہیتی میں ہیضہ کی وبا پھیلانے میںاقوام متحدہ کی امن فوج کے کردار پر بانکی مون کا اظہارمعذرت

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے رخصت پذیر سکریٹری جنرل بانکی مون نے ہیتی میں ہیضہ کی وبا پھیلنے کے معاملے میں اقوام متحدہ کے کردار پر آج وہاں کے لوگوں سے معافی مانگی۔ ہیتی میں ہیضہ پھیلانے کیلئے اقوام متحدہ کے مشن کے تحت تعینات نیپالی فوجیوں کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ہیتی میںہیضہ پھیلنے سے وہاں9300 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہیتی 2010 تک ہیضہ سے پاک تھا، لیکن اقوام متحدہ کی امن فوج کے اہلکاروں کے ذریعہ ندی میں فضلہ بہانے سے وہاں ہیضہ کی بیماری پھیل گئی اور تقریبا آٹھ لاکھ لوگ اس کی زد میں آ گئے۔
اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے کے ذریعہ ندی میں فضلہ بہانے سے پہلے تک ہیتی ہیضہ سے پاک تھا۔تاہم اقوام متحدہ اس بیماری کیلئے قانونی ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ban ki moon sorry for un role in haiti cholera epidemic in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply