ٹرمپ ایڈمنسٹریشن بین الاقوامی تعاون کو مزید استحکام بخشے گا:بان کیمون کا اظہار امید

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ جنرل سیکریٹری بان کی مون نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ امریکہ میں عہدہ صدارت کے لئے چنے گئے ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بین اقوامی تعاون کو مزید استحکام بخشے گی۔
مسٹر مون نے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک طاقتور علامت بتایا۔ مسٹر مون نے کہا کہ صدارتی عہدے کی زبردست انتخابی مہم کے بعد یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ امریکہ کی کثرت میں وحدت ہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ صدارتی چناؤ میں ٹرمپ کی جیت کے بعد اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے امریکہ کی عوام سے اس طاقت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
مسٹر مون نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ دنیا کے لوگ انسانیت کی مدد کرنے کے لئے اپنی خاطر خواہ قوت کا استعمال کرنے اور عالمی بہبود کے لئے اچھے کام کرنے کے لئے امریکہ کی جانب دیکھتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ban congratulates donald trump on his election as next us president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply