لندن میں بلوچ تنظیموں کا پاکستان مخالف مظاہرہ و احتجاجی مارچ

لندن : بلوچستان میں خواتین اور بچوں کے اغوا کے خلاف لندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ میں بلوچ پارٹیوں نے پاکستان مخالف احتجاج کیا۔ اس احتجاجی مارچ میں ورل بلوچ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او)، بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد(بی ایس او ۔اے) اور ورلڈ سندھی کانگریس (ڈبلیو ایس سی)نے حصہ لیا اور پکستانیوں کے ہاتھوں بلوچستان میں ہونے والی ظلم و زیادتیوں اور حقوق انسانی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔
احتجاجی بینرز اور تختیاں اٹھائے تھے جن پر دائیں بازو کے گروپوں کو تلقیہن کی گئی تھی کہ وہ بلوچیوں پر ظلم و زیادتیوں کرنے پر پاکستان کے خلاف کارروائی کریں۔ایک بینر پر تحریر تھا” پاکستان فوج کے ہاتھوں بے قصور بلوچ عورتوں او بچوں کے اغوا کے خلاف آواز بلند کریں“۔احتجاجی اپنے ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے نعرے لگا رہے تھے۔ تختیوں پر ” پاکستان نسل کشی کر رہا ہے“ اور” بلوچ خواتین اور بچوں کا اغوا روکا جائے“۔

Title: baloch parties hold anti pak protest in london in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply