بلوچ لیڈر براہمدغ خان بگٹی کی سیاسی پناہ کے لیے ہندوستان سے درخواست

نئی دہلی:سوئٹزرلینڈ میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے بلوچ لیڈر براہمدغ بگٹی نے سیاسی پناہ کے لیے ہندوستان سے درخواست کی ہے۔ براہمدغ بگٹی بلوچ ری پبلکن پارٹی (بی آر پی)کے سربراہ اور بلوچستان کے قومی لیڈر نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے ہیں۔وہ تقریبا دس سال قبل فوج کے انکاؤنٹر میں اپنے دادا کے قتل کے بعد سے خودساختہ جلا وطنی کے تحت سوئٹزر لینڈ میں مقیم ہیں۔
انہوں نے جینوا میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ باقاعدہ پناہ کے لئے حکومت ہند کو درخواست دیں گے۔ہم اس سمت میں ابھی سے کام شروع کرنے جارہے ہیں۔ہمیں حکومت ہند سے ہر طرح کا تعاون ملنے کی امید ہے۔سوئٹزرلینڈ کی راجدھانی میں بی آر پی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا بلوچ لیڈر کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب چند روز قبل میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے بلوچ لیڈر کے خلاف انٹرپول سے ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کی کارروائی تیز کردی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں پہلی بار بلوچستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا تھا اور ان کے امن و سلامتی کے کاز میں تعاون دینے کا اظہار کیا تھا۔ جس پر براہمدغ خان بگٹی نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Baloch leader brahumdagh bugti to apply for political asylum in india in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply