بلوچ تحریک کی لیڈرنائلہ قادری نے جلا وطن بلوچ حکومت کے قیام کے لئے ہندسے حمایت چاہی

نئی دہلی: اہم بلوچ رہنما نائلہ قادری نے جلاوطن بلوچستان حکومت کے قیام کے لئے ہندوستان پہنچ گئیں جہاں انہوں نے حکومت ہند سے درخواست کی کہ وہ آزاد بلوچ حکومت تشکیل دینے میں تعاون دے ۔
ورلڈ بلوچ وومنس فورم کی صدر محترمہ قادری نے کہا کہ وہ بلوچستان کے یکساں سیاسی اور جمہوری حقوق کا مطالبہ کرتی ہیں جن سے انہیں برسوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مہم انتہائی واضح ہے اور اس جدوجہد میں انہیں ہندوستان سے مکمل حمایت مل رہی ہے۔
محترمہ قادری نے جنہیں ہندوستانی ویزہ حاصل رکنے کے لیے تین ماہ تک انتظار کرنا پڑا ، یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہندوستان ، افغانستان اور دیگر سارک ملک ’جلاوطن آزاد بلوچستان حکومت‘ کے قیام میں تعاون کریں جو کہ بلوچ لوگوں کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی مہم کامیابی سے چل رہا ہے اور اس میں مقامی لوگوں کی بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ممالک کے دخل کی وجہ سے اب حالات بدل رہے ہیں جس کے پیش نظر آزاد بلوچ کی تشکیل کا انہیں کامل یقین ہے۔
انہوں نے پاکستانی فوج کو چار اکتوبر کو گواروپ فوجی مہم کے دوران حراست میں لئے گئے بلوچ کارکنوں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Baloch activist naela qadri arrives in delhi to form balochistan govt in exile in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply