ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر بالی میں ہائی الرٹ

ڈین پاسر( انڈونیشیا): انڈونیشیا نے سیاحوں کے درمیان مقبول بالی جزیرے میں مشتبہ دہشت گردانہ حملے کی اطلاعات کے بعد یہاں کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ صوبائی پولیس کے سربراہ سوگینگ پریانتو نے کہا کہ دہشت گرد کی گرفتاری اور بالی میں حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع کے بعد ہم بالی میں داخل ہونے کے تمام راستوں پر سیکورٹی بڑھا رہے ہیں۔
ہماری توجہ بالی کے ارد گرد واقع چھوٹے بندرگاہوں پر بھی ہے۔ انسداد دہشت گردی پولیس نے بتایا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ گذشتہ ہفتے پکڑا گیا مشتبہ دہشت گرد بالی میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا یا نہیں۔ پولیس نے مشتبہ دہشت گرد کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک بم اور زبردست شدت کے دھماکہ خیز برآمد کئے۔ نیشنل پولیس کے ترجمان اگس ریانتو نے ٹیلی فون پر کہا، ”مشتبہ افراد نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ بالی میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن کوئی تفصیلی معلومات یا وقت کے بارے میں نہیں بتایا۔
قابل غور ہے کہ سال 2002 میں بالی کے ایک نائٹ کلب میں مقامی دہشت گردوں کی بم دھماکے میں 202 لوگ مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر آسٹریلوی شہری تھے۔ انڈونیشیا میں حال ہی میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش )سے متاثر شدت پسند واقعات بڑھ گئے ہیں۔ جنوری میں دارالحکومت جکارتہ میں آئی ایس کے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گے تھے اور اس کے بعد سے بہت سے مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bali on high alert in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply