بغداد میں شیعوں کے ایک مقدس مقام کے قریب عید میلہ میں خود کش حملہ ،35 ہلاک

تکریت:عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں واقع شیعہ کے ایک مقدس مقام پر خودکش حملے میں کم سے کم 35 لوگوں کی موت ہو گئی اور 60دیگر زخمی ہو گئے۔
عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق دارالحکومت سے 93 کلومیٹر دور بلاد علاقے میں سعید محمد بن علی الہادی کے روضہ کے صدر دروازے کے قریب دیر رات بم دھماکہ ہواجس میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔
دھماکے کے بعد مسلح افراد نے اس جگہ پر حملہ کر دیا اور عید کا تہوار منا رہے لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ایک حملہ آور نے مقدس مقام کے بیرونی گیٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا لیا۔
ایک دوسرے حملہ آور نے وہاں جمع ہوئے لوگوں کے درمیان جاکر خود کو اڑا لیا۔وہیں تیسرے خودکش حملہ آور کو دھماکہ خیز موادکو اڑانے سے پہلے ہی سکیورٹی اہلکاروں نے اسے گولی مار دی۔حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے لی ہے۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Balad attack at least 35 killed at shia sacred site north of baghdad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply