برطانیہ اور کناڈا میں بیساکھی کی تقریبات کا آغاز

لندن :برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور کناڈا بھر میں سکھوں کے روایتی تہوار بیساکھی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا جو ایک ہفتے جاری رہیں گی۔ان کا اختتام جمعہ 14 اپریل کو مقامی گرو دواروں میں دعائیہ محفلوں اور لنگر تقسیم کر کے کیا جائے گا۔
سکھ بیساکھی کا تہوار ہر سال 13 یا 14 اپریل کو مناتے ہیں اور تہوار نہ صرف سکھ کیلینڈر کے مطابق نئے سال کے آغاز کا اعلان ہوتا ہے بلکہ یہ سکھوں کے مشہور روحانی رہنما گرو گوبند سنگھ کے قائم کردہ خالصہ سلسلے کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کا آغاز انھوں نے 1699 میں کیا تھا۔
اس دن ہندوستان میں پنجاب اور ہریانہ کے کسان فصل کاٹنے کے بعد نئے سال کی خوشیاں مناتے ہیں۔ یہ دن سکھ قوم کے لئے بہت معنے رکھتا ہے کیونکہ اس دن خالصہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔کناڈا میں گوردواروں کے گروپ اونٹاریو گوردوارہ کمیٹی کے مطابق اس موقع پر کناڈا کے مختلف شہروں میں پریڈ نکالی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Baisakhi festival celebration in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply