سعودی عرب کی یمن جنگ پر تنقید، انسانی حقوق کے معروف کارکن کو 5 سال قید

دبئی:بحرین کی ایک عدالت نے یمن میں سعودی عرب کی جنگ اور ملک میں قیدیوں پر تشدد کے حوالہ سے ٹویٹر پر تنقیدی پیغامات پر انسانی حقوق کے معروف کارکن کو 5 سالہ قید کی سزا سنا ئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں 2011 میں عرب بحریہ کے احتجاج کے مشہور رہنما نبیل رجب کے خلاف کیس پر پوری دنیا میں تنقید کی گئی۔
خیال رہے کہ نبیل رجب کو اس سے قبل ٹی وی انٹرویو میں بحرین سمیت سعودی عرب کو امریکی نیوی کے پانچویں فلیٹ کا مرکز ہونے پر تنقید کے باعث دو سال کی سزا دی گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bahrain sentences prominent activist to 5 years in prison in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply