بحرین میں 3افراد کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت

منامہ: بحرین کی ایک عدالت نے تین افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے جرم میں سزائے موت سنادی۔ان تینوں کو دہشت گردی میں ملوث ہونے اور 2014کے ان بم دھماکوں کے کیس میں، جن میں متعدد پولس اہلکار زخمی ہوئے تھے،مجرم قرار دیا گیا تھا۔
اعلیٰ فوجداری عدالت نے دیگر14افراد کو اسی کیس میں10سال تا تا حیات قید کی سزا سنائی ہے۔سرکاری استغاثہ کے بیان کے مطابق ان سب پر ایک خطرناک دہشت گردی سیل، جو شمالی صوبہ میں سیکورٹی فورسوں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد اور دیسی اسلحہ تیار کرتا تھا، تشکیل دینے کے الزامات تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bahrain sentences 3 to death for terror in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply