بحرین نے شیعہ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم کے نمائندے الدقاق کی شہریت منسوخ کر دی

منامہ : حکومت بحرین نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم کے ایران میں ایک نمائندے شیخ عبداللہ الدقاق کی شہریت منسوخ کر دی۔ بحرین کی ایک عدالت نے الدقاق کودس سال کی ، شاکر ہانی السلمان کو 15اور عبد الآمر الرضی کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے الرضی پر 1لاکھ بحرینی دینار جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت میں ان تینوںپر الزام لگایا گیا ھے کہ وہ دہشت گردی کی پشت پناہی اور جوانوں کو عسکری تربیت کے لیے عراق بھجواتے ہیں۔
دوسری جانب شیخ عبداللہ دقاق کا کہنا تھا کہ شہریت کی منسوخی بحرین کے عوام کے حقوق کی راہ میں میرے ارادے کی مضبوطی کا سبب بنے گی۔ ان کا کہنا تھا شہریت کی منسوخی میرے لیے باعث افتخار ھے اور میں حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کو قطعا ًقبول نہیں کرتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ماضی میں عوام کے حقوق حکومت سے لینے میں تھوڑا سا بھی شک تھا تو اب ان جائز حقوق کو حاصل کرنے پر یقین کامل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا: بحرین کے عوام جائز مطالبات کے حصول تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bahrain revokes nationality of sheikh qassim representative in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply