بحرین میں داعش کے خلاف فوجی اتحاد میں شامل قطری فوجیوں کو ملک چھوڑ نے کا حکم

منامہ:بحرین نے داعش کے خلاف تشکیل دیے گئے فوجی اتحاد میں شامل قطری فوجیوں کو 48 گھنٹے کے اندر بحرین سے نکل جانے کا حکم جاری کر دیا ۔ میڈیا کے مطابق یہ فوجی اہلکار امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ میں شامل تھے۔بحرین نے بیس کے امریکی جنرل کا آگاہ کیا کہ قطری فوجیوں کو ہر قیمت پر بحرین سے واپس جانا ہو گا۔ وہ ابھی تک اڈے پر موجود ہیں لیکن ان کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک کو چھوڑ دینا چاہیئے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ یمن جنگ میں حصہ لینے والے قطری فوجیوں کو بھی واپس بھیج دیا جائے گا۔
بحرین اور قطر کے حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب بحرین نے قطر پر بحرین کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا تھا۔ لیکن قطر نے ان الزامات کی تردید کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق قطعی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ بیس پر قطری فوجیوں کی کتنی تعداد ہے، لیکن یہ تعداد بہت کم ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے۔ جب کہ قطر نے ان ممالک کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bahrain orders qatar troops fighting islamic state to leave the country in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply