قطر کے شہریوں اور رہائشیوں کو اب بحرین جانے کے لیے ویزا لینا پڑے گا

قاہرہ: بحرین نے قطر کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر قط میں داخلہ کے لیے ویزا پابندی لگا دی ہے۔ اب اس نئی ویزا پالیسی کی رو سے کوئی قطری ویزا لیے بغیر بحرین میں داخل نہیں ہو سکے گا۔اس نئی پالیسی کا اطلاق 10نومبر سے ہوگا۔ قطری حکام نے اس نئی ویزا پالیسی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی نئی ویزا پالیسی خلیج تعاون کونسل کے معاہدوں اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
لیکن بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نئی پالیسی قطر کے ساتھ عرب ملکوں کے حالیہ تنازعات و سفارتی تعلقات کے انقطاع کے بعد پیدا ہونے والے خطرات اور اثرات کے پیش نظر ملک کی سلامتی و استحکام کویقینی بنائے رکھنے کے لیے وضع کی گئی ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ حالیہ بحران کے باعث شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انہیں حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خلیج تعاون کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر کی رکنیت ختم کر دے ۔
بصورت دیگر دسمبر میں ہونے والے خلیج کونسل کے اجلاس میں بحرین شرکت نہیں کرے گا۔خلیج کے 6 ممالک میں گزشتہ کئی عشروںسے ویزا سسٹم نہیں تھا صرف شناختی کارڈ دکھا کراِن چھ ممالک کے باشندے ایک دوسرے کے ملک میں داخل ہو سکتے تھے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی مالی اعانت کرنے کا الزام لگا کر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

Title: bahrain imposes entry visas on qatar nationals residents | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply