بغداد میں دوہرے بم حملہ میں ہلاک شدگان کی تعداد165ہو گئی

بغداد:پولس اور میڈیکل ذرائع کے مطابق بغداد میں سنیچر کی شب ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 165ہو گئی جبکہ 35دیگر لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہوا جب ملبہ کے نیچے مزید کئی لاشیں پائی گئیں اور کئی زخمی جو اسپتالوں میں زیر علاج تھے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے ان دھماکوں کی ، جنہیں اس سال کے نہایت ہلاکت خیز دھماکے کہا جاتا ہے، دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Baghdad bombing death toll rises to 147 police and medics in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply