سرتاج عزیزسشماسوراج سے پٹھان کوٹ سمیت تمام معاملات پر بات کرنے کے خواہاں

پوکھارا(نیپال):وزیر اعظم پاکستان میان محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کے دوران پٹھان کوٹ سمیت تمام زیر التوا معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے خواہاں ہیں۔
مسٹر عزیز نے امید ظاہر کی کہ جنوری میں پٹھان کوٹ ایر بیس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کی تفتیش میں پیش رفت کے لیے جلد ہی ایک پاکستانی خصوصی تحقیقاتی وفد ہندوستان جائے گا۔تاہم انہوں نے 37ویں سارک وزارت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے یہا ں پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سشما سوراج سے ملاقات کا اصل مقصد سارک اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دینا ہے۔ہاں اگر اس موقع پر وہ کسی معاملہ پر تبادلہ خیال کرنا چاہیں گی تو ہم ضرور کریں گے۔یہ معلوم کیے جانے پرکہ کیا انہیں امید ہے کہ اس ملاقات کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے مسٹر عزیز نے کہا کہاس کے بارے میں وہ ملاقات کے بعد ہی کچھ بتائیں گے۔ہم ہمیشہ ہی مثبت نتیجہ کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ معاملہ پر پاکستان کا ہندوستان سے رابطہ قائم ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ عزیز اور سشما پوکھارا میں دو طرفہ ملاقات شام چار بجے ہوگی۔اس دو طرفہ ملاقات میں سشما سوراج پاکستان پر زور ڈال سکتی ہیں کہ وہ پٹھان کوٹ پر حملہ کے سازشیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aziz says hes ready to discuss all issues with sushma in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply