سرتاج عزیز کا لندن میں افغان قومی سلامتی مشیر محمد حنیف اتمر سے دہشت گردی پر تبادلہ خیال

لندن: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے لندن میں اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر سے ملاقات کی اور ان سے افغانستان مقیم دہشت گردوں کے ذریعہ پاکستانی سرزمین پر حملے کیے جانے کا معاملہ اٹھایا۔ پاکستان نے جب سے افغانستان سے متصل سرحدیں بند کی ہیں اس کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بالمشافہ تبادلہ خیال ہوا ہے۔
برطانیہ کے قومی سلامتی مشیر سر مارک لیال گرانٹ کی میزبانی میں ان دونوں نے یہ ملاقات کی۔گذشتہ ماہ پاکستانی فوج ڈورنڈ لائن پار افغانستان میں چلائے جارہے ایک انتہا پسندانہ ٹریننگ کیمپ پر بمباری کی تھی۔فوجی ذرائع نے بتایا تھا کہ جن انتہا پسندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ جماعت الاحرار سے تعلق رکھتے تھے اور سرحد سے چند سو میٹر کے اندر سرگرم تھے۔
افغان وزارت خارجہ نے اس فوجی کارروائی کو اپنے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو سرحد پار سے فوجی کارروائی بند کردینا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aziz discusses terror issue with afghan nsa in london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply