آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ترکِ منشیات مرکز میں آتشزدگی، 25 ہلاک

باکو :(ایجنسی)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں نشئی افراد کی بحالی کے لیے کام کرنے والے ایک صحت کے مرکز میں آگ لگنے سے 25 افراد جھلس کرہلاک ہو گئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی سماجی تنظیم نے بتایا کہ عمارت کا بیشتر حصہ لکڑی پر مشتمل تھا جس میں حفاظتی اقدامات انتہائی ناقص تھے۔
مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت میں لگنے آگ کے شعلے کھڑیوں سے نکل رہے ہیں۔مقامی نیوز ایجنسی اے پی اے کے مطابق 10 فائر فائرٹرز پر مشتمل عملے نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
آذربائیجان کے صدر الھام علی اف نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر کمیشن تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لواحقین کو مالی امدادی فراہم کی جائے گی۔جنرل پراسیکیوٹرکے دفتر اور وزارت صحت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’باکو میں قائم نشئی افراد کی بحالی کے سینٹر میں صبح 6 بجے آگ بھڑکی اور ابتک سینٹر سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 25 ہے‘۔
اعلامیے کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے 4 متاثرین کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم 200 سے زائد مریضوں اور طبی عملے کو حفاظت سے نکال گیا۔وزارت صحت نے بتایا کہ ’عمارت میں آگ سرکٹ کی خرابی سے لگی‘۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Azerbaijan fire 24 killed at drug rehab centre in baku in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply