میں ایٹمی معاہدے کے محافظ کے طور پر ایران آیا ہوں: وزیر خارجہ فرانس

تہران: فرانس کے وزیر خارجہ اپنے اس اہم پیغام کے ساتھ ایران پہنچے کہ وہ ایران اور چھہ دیگر ممالک کے درمیان ہوئے اس جوہری معاہدے کے،جس کی ان ملکوںمیں سے ایک امریکہ خلاف ورزی پر کمر بستہ ہے،ایک محافظ ہیں۔
وزیر خارجہ جین مارک ایرالٹ نے تہران پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے سے دوران گفتگو جوائنٹ کمپریہینسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) سے معروف اس معاہدے کو حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدے کے حامی و ناصر کے طور پر ایران آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس ایٹمی معاہدے کا پورا احترام کیا جائے ۔
کیونکہ معاہدہ کا برقرار رہنا سب کے مشترکہ مفاد میں ہے۔جے سی پی او اے کے تحت ایران کے اوپر سے وہ تمام پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں جو اس کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عائد کی گئی تھیں اور ایران نے جواباً اپنے ایٹمی پروگرام پر کئی حد بندیوں اپنی ایٹمی تنصیبات تک بین الاقوامی معائنہ کاروں کی رسائی پر اتفاق کر لیا تھا۔سیاست دانوں اور ماہرین اقتصادیات پر مشتمل وفد کی قیادت کرتے ہوئے مسٹر ایرالٹ دو روزہ سرکاری دورہ پر پیر کے روز ہی تہران پہنچے ہیں۔

Title: ayrault in iran i come as defender of n deal | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply