عراقی شہر فلوجہ میں بے قصور شہریوں کی ہلاکت پر تنظیم اسلامی تعاون کا اظہار تشویش

جدہ: فلوجہ کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے پنجہ غلامی سے آزاد کرانے کے لیے فلوجہ کے شہریوںپر ٹوٹ پڑنے والی آفت پر تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔او آئی سی نے اس کے حوالے سے عراق کی موجودہ صورت حال اور فلوجہ کو بازیاب کرانے کے لیے جاری جنگ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت اور انہیں انسانی ڈھال بنا لیے جانے نیز ان کے نقل مکانی کرنے پر سخت تشویش ظاہر کی۔
داعش کے خلاف جنگ میں حکومت عراق کی حمایت کے او آئی سی کے موقف پر زور دیتے ہوئے تنظیم کے سکریٹری جنرل نے ایاز مدنی نے کہا کہ عراقی اسکالروں کی منظور شدہ مکہ دستاویز میں شیعوں اور سنیوں سمیت تمام مسالک کے لوگوں میں اتحاد و یگانگت پیدا کرنے اور مسلمانوں کے تحفظ کی بات کہی گئی ہے۔تنظیم نے ایسے حل تلاش کرنے کوبھی کہا جس سے نقل مکانی کرجانے والے لوگوں کی اپنے گھروںکو واپسی ہو سکے۔
چونکہ عراق نے منگل کے روز فلوجہ سے داعش کو بے دخل کرنے کے لیے عراق کی فیصلہ کن کارروائی سے ہزاروں غیر فوجی شہر میں پھنس گئے اور ایک بڑے خیراتی ادارے نے بے پناہ انسانی تباہی پر تشویش ظاہر کی ہے۔داعش نے شہر کے جنوب میں مزاحمت میں زبردست جوابی حملہ کر کے عراق کی فوج کی پیش قدمی سست کر دی۔اور دہشت گردوں نے فلوجہ کے شہریوں کو ایک جگہ جمع کر کے انہیں انسانی ڈھال بنا لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Avoid human catastrophe in fallujah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply