آسٹریا میںاردوغان کی حمایت میں ریلیاں کیے جانے پر ترک سفیر آسٹریائی وزارت خارجہ میں طلب

ویانا:آسٹریا نے ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد تازہ ترین حالات اور صدر رجب طیب ارودگان کی حمایت میں آسٹریا میں مظاہروں کے سلسلے میں ترکی کے سفیر طلب کیا ہے۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ سبسٹین کروز نے کہا کہ آسٹریا سفیر سے پوچھے گا کہ کیا ترکی کے افسران نے حال ہی میں مسٹر ارودگان کی حمایت میں آسٹریا میں ہزاروں لوگوں کو سڑکوں پر اترنے کے لئے آمادہ کیا تھا۔مسٹر کروز نے کہاکہ ہم یہ وضاحت چاہتے ہیں کہ ترکی کس سمت میں جارہا ہے۔
دوسرا ہمارے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ ویانا میں مسٹر ارودگان کے لئے ہوئے مظاہروں کی اپیل ترکی نے براہ راست کی تھی اور یہ بالکل ناقابل قبول ہے۔ ہم اس کے خلاف احتجاج درج کرانا چاہتے ہیں۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Austria summons turkish envoy over pro erdogan rallies in vienna in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply