آسٹریلیا میں ایک کار راہگیروں پر چڑھ گئی19زخمی

سڈنی(اسٹریلیا): حکومتی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر ملبورن کے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقہ فلانڈر اسٹریٹ میں ایک کار بے قابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ گئی جس میںکم ا زکم 19 فراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ جہاں کچھ زخمیوں کو جن میںایک پری اسکول بچہ بھی شامل ہے،گہرے زخم آئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس اور ہنگامی خدمات کا عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا۔
وکٹوریہ پولس کے مطابق اس نے کار ڈرائیو ر کو گرفتار کر لیا ہے۔لیکن وہ یہ نہیں بتا سکی کہ کہ واقعہ حادثاتی تھا یا ڈرائیور نے جان بوجھ کر ایسا کیا تھا۔

Title: australian police say up to 19 injured after car rams into crowd in melbourne driver arrested | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply