آسٹریلیا میں کرسمس و باکسنگ ڈے سے دہشت گردانہ حملوں کی سازش ناکام، سات گرفتار

سڈنی: آسٹریلیا کی پولیس نے آج ملبوورن کے مختلف مقامات پر حملے کی سازش کو ناکام کرتے ہوئے سات مشتبہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے۔ آسٹریلیا کی خفیہ پولیس نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ ملبورن کے مختلف علاقوں میں پوری رات چھاپے ماری کے بعد سات افراد کو گرفتار کیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سب کی عمر 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔
آسٹریلیائی فیڈرل پولیس کمشنر اینڈریو کولون نے یہاں صحافیوں سے کہا مشتبہ حملہ آوروں کی گرفتاری اس نوعیت سے کافی اہم ہے کیونکہ اس سے ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام کر دی گئی۔ اور کرسمس و باکسنگ ڈے پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے خطرے مکمل طور پر ٹل گئے ہیں۔ تاہم ملبورن میں سیکورٹی انتظامات بھی سخت کردےئے گئے ہیں۔ وکٹوریائی کارگزار پولیس کمشنر گراہم ایشٹن نے کہا کہ کرسمس اور سالانہ باکسنگ ڈے کرکٹ ٹیسٹ کے دن ایڈیشنل پولیس دستوں کی گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے صحافیوں سے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے اسلامی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australian police have arrested 7 people planning a christmas day terrorist attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply