عدالت نے 5ممبران پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا،آسٹریلیائی حکومت اقلیت میں آگئی

تصویر کریڈٹ: رائٹرز
سڈنی:آسٹریلیا کی ہائی کورٹ کے ذریعہ نائب وزیراعظم بارنبی جوئس سمیت پانچ قانون سازوں کے انتخاب کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دینے کے باعث آسٹریلیا میں سیاسی طوفان آگیا کیونکہ بارنبی جونیئر نیشنل پارٹی کے،جو وزیرر اعظم میکم ٹرن بل کے لنگڑے اتحاد کی بیساکھی تھی، سربراہ ہیں۔ اس عدالتی فیصلے سے پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت اکثریت سے محروم ہو گئی۔
بارنبی جوئس کے پاس نیوزی لینڈ کی شہریت بھی تھی اور رواں سال جولائی میں ہونے والے انتخابات سے قبل انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا تھا۔آسٹریلیا کے116سال پرانے آئین کے مطابق دہری شہریت کے حامل افراد انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔نااہلی کے بعد بارنبی جوئس کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتا ہے،آزاد جمہوریت میں رہتے ہوئے ہمیں کچھ قدغنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آسٹریلیا کے سپریم کورٹ ن کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی یہ کہہ دیا گیا تھا کہ نائب وزیر اعظم اگر نااہل قرار دیئے جاتے ہیں تو وزیر اعظم میلکم ٹرنبل پارلیمنٹ میں اپنی اکثیریت کھو دیں گے۔