آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بس پر پتھر پھینکنے کے واقعہ کے بعد سیکورٹی میں اضافہ

چاٹگام: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے منگل کے روز آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو ہوٹل لے جارہی بس پر پتھر مار کر حملہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیر کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے بعد ہونے والی اس واردات میں کسی کھلاڑی کو چوٹ نہیں پہنچی ہاں البتہ بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واضح رہے کہ چاٹگام کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ سی اے کے سیکورٹی منیجر سین کیرل نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم کے سیکورٹی افسران فی الحال مقامی انتظامیہ سے بات کررہے ہیں جبکہ اس معاملے کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔ جبکہ بنگلہ دیشی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک حادثاتی ہوسکتا ہے۔ چاٹگام ڈویژن پولیس کمشنر اقبال بہر نے کہا کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ آسٹریلیائی بس کی سیکورٹی میں لگی دوسری بس سے کوئی پتھر ٹکراکر ٹیم کی بس پر لگ گیا اور اس سے بس کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راستے میں تعمیری کام چل رہا ہے اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔تاہم اس واردات کے بعد ہمیں بنگلہ دیش انتظامیہ کی جانب سے مل رہے تعاون سے اطمینان ہے ۔ اس حادثہ کے بعد ٹیم کی سلامتی کو مزید بڑھادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم نے سلامتی کی وجہ سے سال 2015 میں اپنا بنگلہ دیشی دورہ منسوخ کیا تھا جبکہ اس نے اسی سال اپنی انڈر 19 ٹیم کو بھی عالمی کپ کےلئے نہیں بھیجا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australian cricket team bus hit by stone in bangladesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply