آسٹریلیا داعش کے خلاف جنگ میں مزید فوجی بھیجے گا: وزیر اعظم

سڈنی:(یو این آئی) آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق اور شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ میں اپنے رول میں اضافہ کرے گا اور اس کے لئے وہ اپنے قانون میں ترمیم کرے گا۔
آسٹریلیا داعش کے خلاف بر سر پیکار امریکی قیادت والے اتحاد میں 2014 میں شامل ہوا تھا اور اس کے بعد سے اس نے اس میں اپنی فوجی شراکت میں اضافہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ داعش کے خلاف جنگ میں آسٹریلیا کی فوجی شراکت مزید بڑھانے میں داخلی قانون حائل ہے اس لئے حکومت اس میں ترمیم کرے گی۔
قانون تبدیل ہوتے ہی آسٹریلیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑا رول ادا کرسکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia to send more troops to fight isis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply