روس۔ امریکہ کشیدگی کے پیش نظر آسٹریلیا نے شام میں فضائی حملے احتیاطاً روک دیے

سڈنی: روس کی اس دھمکی کے بعد کہ وہ دریائے فرات کے مغرب میں امریکی قیادت والے اتحاد کے کسی بھی طیارے کو محو پرواز پائے گا تو اسے اپنا ہدف تصور کر کے مار گرائے گا، آسٹریلیا نے شام میں فضائی کارروائیاں عارضی طور پر بند کردیں ہیں۔ذرائع کے مطابق دو روز قبل شام میں امریکی فورسز کے طیارے نے ایک شامی طیارے کو تباہ کردیا تھا۔ جس کے بعد روس نے ٹرمپ حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ شام میں امریکی طیاروں کو ہدف بنائے گا۔
حالات کی کشیدگی کے باعث آسٹریلیا نے شام میں تمام فضائی کارروائیوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ آسٹریلیائی وزارت دفاع نے کہا کہ احتیاطی تدابیہر کے طور پر آسٹریلیائی فوج نے شام میں فضائی حملے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل شام کے جنگی طیارہ نے داعش سے لڑنے والی امریکی اتحادی فورس ایس ڈی ایف پر بم گرایا تھا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیاروں نے شامی طیارے کو مار گرایا۔ شامی طیارہ گرانے پر روس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ شام میں امریکی طیاروں کو اپنا ہدف تصور کرے گا کیونکہ طیارہ گرانے سے قبل امریکی حکام نے روس کو آگاہ کیوں نہیں کیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia suspends air missions over syria amid us russia tensions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply