آسٹریلیا میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی جاری، قدامت پسند اتحاد اور لیبر پارٹی میں کانٹے کی ٹکر

سڈنی: آسٹریلیا میں وفاقی انتخابات کے لئے پوسٹل اور غیر اقامتی ووٹروں کے ووٹوں کی آج شروع ہو گئی۔ آسٹریلوی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم میلکم ٹرنبل کے کنزرویٹو اتحاد کو 68 سیٹیں ملی ہیں جبکہ اپوزیشن لیبر پارٹی کو 67 نشستیں ملی ہیں۔ حکومت بنانے کے لئے 76 نشستوں کی ضرورت ہے۔
مسٹر ٹرنبل نے اتوار کو کہا تھا کہ انہیں دوبارہ حکومت بنانے کے لیے ضروری 76 سیٹیں مل جائیں گی۔امید کی جا رہی ہے کہ پوسٹل ووٹ انہیں کی جھولی میں جائیں گے۔ واضح رہے کہ کنزرویٹو اتحاد اور اپوزیشن لیبر پارٹی کو اب تک ووٹوں کے حساب میں تقریبا برابر سیٹیں ملنے کی وجہ سے دونوں پارٹیاں حکومت بنانے کے لئے آزاد ارکان اور چھوٹی پارٹیوں کو اپنے حق میں لانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
مسٹر ٹرنبل کو اب انہی جماعتوں کو ساتھ لینے کی کوشش کرنا پڑ رہا ہے جنہوں نے وقت سے پہلے پارلیمنٹ کو تحلیل کر انتخابات کرانے کے ان کے فیصلے کے جواز پر سوال اٹھایا تھا۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia in limbo as count resumes in cliffhanger election in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply