امریکہ۔آسٹریلیا میں کشیدگی دور کرنے کے لیے آسٹریلیا ئی سفیر امریکی مشیروں سے ملے

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل کے درمیان کل ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران نوک جھونک کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے تحت وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف رنس پریبس اور سینئر اسٹریٹجک مشیر اسٹیو بینون نے امریکہ میں آسٹریلیا کے سفیر سے ملاقات کی۔
وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایا کہ مسٹر پریبس اور مسٹر بینون کی وائٹ ہاؤس میں آسٹریلیا کے سفیر کے ساتھ اچھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے صدر کے آسٹریلیا کے لوگوں کے تئیں احترام کے جذبے سے سفیر کو واقف کرایا۔ خیال رہے کہ کل واشنگٹن کے قریبی ساتھی آسٹریلیا کے ساتھ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کے دورانحالات کشیدہ ہو گئے تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ پناہ گزین معاہدے پربات چیت کے دوران نوک جھونک ہو گئی۔

Title: australia ambassador meets with white house advisers | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply