آنگ سن سوچی نے روہنگیاؤں کو دہشت گرد بتایا

نیپیتاؤ ،(مینمار): مینمار کی معروف سیاسی رہنما و نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے یہ کہہ کر کہ غیر قانونی مہاجروں سے دہشت گردی پھیل رہی ہے اشارے کنائے میں روہنگیا پناہ گزینوں کو دہشت گردقرار دیا اور انھیں میانمار میں بحران و عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آنگ سان سوچی نے مینمار کے شہر نیپیتاؤ میں یورپ و ایشیا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی استقبالیہ تقریب میں ڈھکے چھپے الفاظ میں روہنگیا پناہ گزینوں کو دہشت گرد اور غیر قانونی مہاجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے روہنگیا میں دہشت گردانہ اقدامات کو فروغ ملا ہے۔
امن کی نوبل انعام یافتہ آںگ سان سوچی پر مغربی ملکوں کی جانب سے اس بات کا الزام لگایا جا رہا ہے کہ آخر وہ کیوں روہنگیا مسلمانوں کی ناگفتہ بہ صورت حال پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ایک رپورٹ کے مطابق مینمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بودھوں کا رویہ، نسل کشی اور قومی تطہیر کے مترادف ہے۔

Title: aung san suu kyi blames illegal immigration for the spread of terrorism | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply